بارات کی گاڑیوں پر فائرنگ

سوات:بارات کی گاڑیوں پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق،دلہن زخمی

ویب ڈیسک: سوات کے علاقہ مٹہ میں بارات کی گاڑیوں پرفائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دلہن زخمی ہو گئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مٹہ کے علاقہ لالکو میں پیش آیا جہاں بارات میں شامل گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دلہن زخمی ہو گئی ۔
پولیس نے جاں بحق خاتون کی نعش اور زخمی دلہن کو مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کیخلاف ہزار خوانی کے مکین سراپا احتجاج، رنگ روڈ بند کرنے کی دھمکی