موبائل سمز بند

نان فائلرز کی 9ہزار سے زائدموبائل سمز بندکردی گئیں

ویب ڈیسک: فیڈرل بیورو آف ریوینیو (ایف بی آر)کے مطابق نان فائلرز کی 9ہزار سے زیادہ موبائل سمز بندکردی گئی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون کمپنیوں کے ساتھ گزشتہ روز اجلاس ہوا تھا جس میں ایف بی آر نے سمز بندکرنے کے فیصلے سے موبائل کمپنیوں کو آگاہ کیا۔
ترجمان کے مطابق نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے، حکومت کے فیصلے پر ہرحال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے خود کو سمز بند کرنے کے مسئلے سے علیحدہ کرلیا ہے، پی ٹی اے کا موقف ہے اس کے پاس سم بندکرنے کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی نان فائلرز کی 3 ہزار 500 سمز بند کی گئی تھیں۔
ترجمان ایف بی آر نے بتایا تھا کہ 2 ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے تقریبا 3500 سمزبلاک کی گئیں تاہم ریٹرن فائل کرنے والے شہریوں کی سمز فوری بحال ہوں گی۔
ترجمان ایف بی آر نے بتایا تھا کہ ایک ٹیلی کام کمپنی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان سے محسن نقوی کی ملاقات، خیریت دریافت کی