حسن علی

فاسٹ بولر حسن علی کو ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کردیاگیا

ویب ڈیسک: آئرلینڈ کیخلاف ناقص پرکارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ بولر حسن علی کو ورلڈکپ سکواڈ سے باہر کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی اپنی کائونٹی کرکٹ کی ذمہ داری دوبارہ شروع کرسکتے ہیں، انہیں حارث رئوف کے بیک اپ کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا جو اب مکمل فٹ ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان انگلیںڈ کے خلاف سیریز کے دوران متوقع ہے۔
قبل ازیں آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے دوران فاسٹ بولر حسن علی کو موقع دیا گیا تھا تاہم کمزور آئرش بلیبازوں سے 3 اوورز میں 42 رنز کھائے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے تھے۔
اسی طرح ورلڈکپ اسکواڈ میں فاسٹ بولر کی شمولیت پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بالکل فارم میں نہیں انکی جگہ نوجوان محمد علی یا عامر جمال کو موقع دیا جانا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، پروٹیز نے نیپال کو ایک رنز سے ہرا دیا