برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم کا4جولائی کو ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک: برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی جانب سے4جولائی کو ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے ڈاننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کیا۔
رشی سونک کا کہنا تھا کہ آج کنگ چارلس سے ملاقات کی ہے اور انہیں قبل از وقت انتخابات کے فیصلے سے آگاہ کیا،بادشاہ چارلس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوکرین میں جنگ نے عالمی سلامتی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے، پچھلے پانچ سالوں میں ملک کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے سب سے مشکل وقت سے لڑتے دیکھا، ملک نے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا اور اس چیز پر انہیں برطانوی ہونے پر فخر ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کی معیشت میں بہتری آرہی ہے ، میں معاشی استحکام بحال کرنیکیلئے حکومت میں آیا تھا، جس کیلئے ہم نے دو سنگ میل پار کرلیے ہیں ،جوکچھ حاصل کرچکے اس پر مجھے فخر ہے۔

مزید پڑھیں:  عازمین حج کی سہولت کیلئَے مکہ اور مدینہ میں روبوٹس تعینات