بیرسٹر سیف

بشکیک جانے والا خیبر پختونخوا کا طیارہ پھر لاہور ائیرپورٹ پر روکا گیا ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بشکیک جانے والے خیبر پختونخوا کے خصوصی طیارے کو پھر لاہور ائیرپورٹ پر روکا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ خصوصی طیارہ اڑان بھرنے کے لئے ائیرپورٹ پر موجود ہے لیکن وزیر دفاع خواجہ آصف کی ہدایت پر روکا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشکیک ائیرپورٹ کی کلیرنس،فضائی حدود اجازت نامہ سمیت تمام قانونی اور انتظامی لوازمات پورے کئے گئے ہیںکل بھی خواجہ آصف نے دستاویزات پورا نہ ہونے کی بے بنیاد جواز پہ طیارے کو روکا تھا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بشکیک ائیرپورٹ پر طلبا وطالبات رل رہے ہیں جبکہ خواجہ آصف کو آنا کی پڑی ہے،جعلی فارم 47کی حکومت ہر چیز کو سیاست کی بھینٹ چڑھا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ طلبا وطالبات سمیت انکے اہل خانہ پہ جو گزر رہی ہے وہ اللہ جانتا ہے،کل پشاور پہنچنے والے طلبا وطالبات کی خوشی دیدنی ،ائیرپورٹ پر اپنے پیاروں سے ملتے وقت رقت آمیز مناظر تھے۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عید الاضحٰی پر سیکورٹی و صفائی ستھرائی پلانز پرعملدرآمدیقینی بنایاجائے،علی امین گنڈاپور