4 افراد بنوں میں قتل

پشاور کے رہائشی تین سگے بھائیوں سمیت 4 افراد بنوں میں قتل

ویب ڈیسک: پشاور کے رہائشی تین سگے بھائیوں سمیت 4 افراد بنوں میں قتل کردیئے گئے ۔
واقعہ بنوں کے علاقہ گردانلی گلی میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازعے پر گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں پشاور سے تعلق رکھنے والے تین سگے بھائی عثمان،عمران اور سلیمان پسران ممتاز سکنہ افغان کالونی پشاور اور اعجاز ولد نیک زعلی خان سکنہ گردانلی سٹریٹ بنوں سٹی موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی بھی ہو ئی جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  مہمند، عید قریب آتے ہی ڈرائیورز نے کرائے بڑھا دیئے، عوام پریشان