طالب علم کو قتل کردیاگیا

چارسدہ :اغواء کی کوشش میں ناکامی پرطالب علم کو قتل کردیاگیا

ویب ڈیسک: چارسدہ میں اغواء کی کوشش میں ناکامی پرنویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود قائد آباد مین روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے اغواء کی کوشش میں ناکامی پر فائرنگ کرکے طالب علم عکاشہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
عکاشہ عکاشہ درس قرآن کے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنے ،ملزمان وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
مقتول طالب علم کی نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کردیاگیا ۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی کوششوں کے باوجود حماس اور اسرائیل میں جھڑپیں، متعدد فلسطینی شہید