پشاور میں شدیدگرمی

پشاور میں شدیدگرمی اور بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام بے حال

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاورمیں شدید گرمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام بے حال ہوگئے۔
ملک کے بیشتر شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،پشاور میں بڑھتی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔
پشاور شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی میں لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی ہے۔
پشاور شہر میں 8اور دیہی علاقوں میں 18گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
لوڈشیڈنگ کے باعث جہاں کاروبار زندگی بری طرح متاثرہو رہاہے وہیں لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام احتجاجی مظاہرے بھی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہتک عزت قانون: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری