کورٹ رپورٹنگ

کورٹ رپورٹنگ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک: پیمراکی جانب سے عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے پر پابندی کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
کورٹ رپورٹنگ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے چیلنج کیا، درخواست میں پیمرا ، وفاقی حکومت اور انفارمیشن سیکرٹری کوفریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ پیمرا کا 21 مئی کو جاری کردہ نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔
پیمرا کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے، عدالت پیمرا کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے پر بھارت اور کینیڈا کا میچ منسوخ