ایک شخص کو قتل

چارسدہ میں حجرے کے اندر ایک شخص کو قتل کردیاگیا

ویب ڈیسک: چارسدہ کے علاقہ اتمانزئی میں حجرے کے اندر ایک شخص کو قتل کردیاگیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود اتمانزئی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں سرور باچہ کوحجرے کے اندر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات، شاہ محمود قریشی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل