مزمل اسلم

سی آئی ایف سی اپیکس کمیٹی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو نہ بلانا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،مزمل اسلم

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ سی آئی ایف سی اپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو نہ بلانا بغض اور فیڈریشن اصولوں کی خلاف ورزی ہے ۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سی آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا دسواں اجلاس بلایا گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے علاہ تمام وزرائے اعلیٰ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو سی آئی ایف سی اپیکس کمیٹی میں نہ بلانا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے ۔

مزید پڑھیں:  مہمند، عید قریب آتے ہی ڈرائیورز نے کرائے بڑھا دیئے، عوام پریشان