خاتون کو مار ڈالا

بالا کوٹ :ریچھ نے حملہ کرکے خاتون کو مار ڈالا

ویب ڈیسک: بالا کوٹ میں جنگلی ریچھ نے حملہ کرکے خاتون کو مار ڈالا ۔
واقعہ بالا کوٹ کے علاقہ جگن کے مقام پر پیش آیا جہاں جنگلی ریچھ کے حملے میںتین بچوں کی ماں جاں بحق ہو گئی ۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کے لواحقین ڈی ایس پی آفس پہنچ گئے اور محکمہ کے زمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا ۔
اس موقع پر لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل بالا کوٹ کیڈٹ محمد فاروق کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لواحقین پرامن رہیں قانون سے کوئی بالا نہیں ،متاثرین کی داد رسی ضرور ہوگی۔
لواحقین کے مطابق بالاکوٹ کے مختلف علاقوں میں ریچھ کے حملے معمول بن گئے ہیں لیکن متعلقہ محکمے کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ۔

مزید پڑھیں:  دال، چاول اور دودھ سمیت متعدد پیک اشیاء پر 18 فیصد ٹیکس عائد