بیرسٹر سیف

شہباز حکومت کی خیبر پختونخوا سے تعصب انتہا کو پہنچ گئی ہے،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی جعلی فارم 47حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا سے تعصب انتہا کو پہنچ گئی۔
25مئی کو وزیراعظم ہاؤس اسلام اباد میں بلائے گئے کونسل کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کو مدعو نہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل سے مالامال صوبے کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلی کی غیر موجودگی میں قابل قبول نہیں ہے
سپیشل انوسٹمنٹ کونسل کے اجلاس میں خیبر پختون خوا کے علاہ تمام صوبوں کے وزرا ئے اعلیٰ مدعو ہیں،خیبر پختونخوا حکومت اس متعصبانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا اسلام آباد کے ایوانوں میں صوبے کے وسائل سے متعلق متعصبانہ فیصلے نہیں ہونے دینگے، جعلی فارم 47 حکومت ملک کو صوبائیت کی طرف دھکیل رہی ہے ۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ایک پسماندہ صوبہ ہے اسکو مزید پسماندہ رکھنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔
خیبر پختون خوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کررہا ہے، قربانیوں کے باوجود صوبے کے ساتھ متعصبانہ سلوک کیا جارہا ہے، صوبے کے وسائل پر پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے۔

مزید پڑھیں:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہری ریلیف سے محروم