دیر لوئر، دریائے پنجکوڑہ میں دو بہنیں ڈوب گئیں، ایک کو بچا لیا گیا

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر کے علاقے زالم کے مقام پر دریائے پنجکوڑہ میں دو بہنیں ڈوب گئیں۔
واقعے کی فوری اطلاع کنٹرول روم کو موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ اس دوران موقع پر موجود لوگوں نے ایک خاتون کو پانی سے نکال لیا۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ریسکیو ہونے والی خاتون کا اس موقع پر کہنا ہے کہ اس کیساتھ بہن بھی تھی جو دریائے پنجکوڑہ میں ڈوب گئی ہے۔
یاد رہے کہ دوسری خاتون کو ریکور کرنے کیلئے ریسکیو 1122 غوطہ خور ٹیم کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ دریائے پنجکوڑہ میں ڈوبنے والی خواتین کے تعلق تالاش دوکڑی سے ہے ۔

مزید پڑھیں:  عید قربان پر مہنگائی کا پارہ ہائی، ایک ہی روز ٹماٹر کی ڈبل سنچری مکمل