صوابی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق تحصیل چھوٹا لاہور کے قریب دو فریقین کا آمنا سامنا ہوا۔ اس دوران فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے اس تبادلے میں طاہر ولد عرب علی سکنہ یارحسین جاں بحق ہو گیا۔
دوسرے واقعہ میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چھوٹا لاہور کے قریب ہونیوالی فائرنگ سے فرمان غنی ولد لعل غنی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق نعش کو پوسٹ مارٹم کےلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے ضلع صوابی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  پہلی عید سپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر کراچی سے پشاور کیلئے روانہ