لکی مروت، دریائے کرم دو کمسن بچوں کو نگل گیا

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کا دریائے کرم دو کمسن بچوں کو نگل گیا۔
ذرائع کے مطابق 13 سالہ نعمان اور 10سالہ احمد اللہ گرمی کی شدت کی وجہ سے دریائے کرم میں نہانے کیلئے گئے تھے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں کمسن بچے گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گئے اور اسی وجہ سے وہ جاں بحق ہو گئے۔
اس موقع پر موجود اہالیان علاقہ نے دونوں کمسن بچوں کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جاں بحق ہو چکے تھے۔
دونوں بچوں کا تعلق ضلع لکی مروت کے گاؤں میر اعظم مچن خیل سے بتایا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ دریائے کرم دو کمسن بچوں کو نگل گیا۔ اس سے قبل بھِی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن اس کے تدارک کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل، فنڈ ریلیز کر دیا گیا