آج سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر آجائے گا، سعودی ماہر فلکیات

ویب ڈیسک: سعودی ماہر فلکیات اور سوسائٹی نگران انجینئر ماجد آل زاھرہ کا کہنا ہے کہ آج سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر آجائے گا۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ یہ واقعہ سال رواں کا پہلا واقعہ ہوگا کہ سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر آ جائیگا۔
سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا سعودی وقت دوپہر 12 بج کر 18منٹ پر ہوگا۔
سعودی ماہر فلکیات کے مطابق اس موقع پر سورج 90 ڈگری پر ہو گا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ اور کسی بھی مجسم عمارت یا دیگر اشیاء کا سایہ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں، ڈی چوک کیوں نہیں؟ واوڈا