اسلام آباد، مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ بے قابو، تیز ہوا کے باعث مشکلات

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مارگلہ پہاڑیوں پر 3 مختلف مقامات پر لگی آگ بے قابو ہو گئی جبکہ تیز ہوا مزید آگ کے پھیلاو کا باعث بن رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق 2 ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن 4 گھنٹوں سے لگی آگ مزید شدت اختیار کرگئی۔
وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید نے چیرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ کرکے آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی ہیلی کاپٹر متاثرہ مقام پر پہنچ جائے گا۔
مارگلہ کی سید پور ویلج رینج میں لگی آگ کو بجھانے کا عمل جاری ہے۔
فائر فائٹرز کی لاکھ کوششوں کے باوجود تیز ہوا کے باعث مارگلہ پہاڑیوں پر آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں، ڈی چوک کیوں نہیں؟ واوڈا