فلسطینیوں کا حق خود ارادیت عالمی قوانین سے جڑا ہے، فیصل بن فرحان

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہا کہ اسرائیل کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا بہت ضروری قرار دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کرنا خود اسرائیل کے وجود کیلئے بھی اہم ہے۔
فیصل بن فرحان نے کہا کہ مغویوں کی رہائی سمیت دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل دونوں کے مفاد میں ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے برسلز میں مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو حق خود ارادیت ملنے یا نہ ملنے کا فیصلہ نہیں کرے گا بلکہ یہ بات اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین سے جڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں، ڈی چوک کیوں نہیں؟ واوڈا