یوم تکبیر، ہر قیمت پر قوم کا دفاع یقینی بنایا جائے گا، سربراہان پاک افواج

ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قیمت پر قوم کا دفاع یقینی بنایا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ موقع 1998ء میں پاکستان کے ایٹمی تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی تجربات نے خطے میں کم سے کم ڈیٹرنس طاقت کا توازن پیدا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی سربراہان نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ مسلح افواج اور قوم مشکلات کے باوجود قابل ذکر کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، خواب کو حقیقت میں بدلنے والے تمام سائنسدان، انجینئرز اور حکام قوم کی تحسین کے لائق ہیں۔
مسلح افواج کے سربراہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین دن پر پاک افواج مادر وطن کی خود مختاری اور وقار کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں ہر لمحہ اور ہر قیمت پر قوم کا دفاع یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس سے میں نکل رہاتھا، یہ تصویر میری ہے،پختون یار خان کا پیغام