صیہونیوں کارفح میں رہائشی عمارت پرحملہ، 230سےزائدفلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ کے بعد رفح پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی افواج کی بربریت کے باعث 230سےزائدفلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر کی حالت تشویشناک ہے اس لئے شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے رفح کی رہائشی عمارت کا رک کر لیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اب کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ظلم و ستم رکنے میں نہیں آ رہا اور ان کی جارحانہ کارروائیوں میں ہر گزرتے دن کیساتھ تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
اسرائِیلی بمباری کے باعث رفح کا کویتی ہسپتال بھی بند کردیا گیا جبکہ صیہونیوں کے حملوں میں ہسپتال کے 2 اہلکار بھِ جام شہادت نوش کر گئے۔
یاد رہے کہ رفح میں رہائشی علاقے میں کی جانیوالی اسرائیلی بمباری سے 230سےزائدفلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  حکومت واپوزیشن کشیدگی پر افغان بیان مسترد، اندرونی معاملات میں مداخلت قرار