ٹی 20ورلڈ کپ

ٹی 20ورلڈ کپ:امریکاکاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرباؤلنگ کافیصلہ

ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈیلس کرکٹ گرائونڈ میں ہونیوالے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں امریکی کرکٹ ٹیم کے کپتان موننک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا آج پہلا امتحان ہے جبکہ امریکا اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو7 وکٹوں سے شکست دے چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کی کوشش ہے آئینی ترمیم پر متفقہ فیصلہ ہو، بلاول بھٹو