اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائِی فلسطینی قیدیوں کی آزادی سے مشروط

ویب ڈیسک: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی فلسطینی قیدیوں کی آزادی سے مشروط ہے۔
القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو تب تک رہا نہیں کیا جائے گا جب تک ہمارے قیدی آزاد نہیں ہو جاتے۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ اسرائیلی خود اپنے یرغمالیوں کو مار رہا ہے، ان کی جانب سے حالیہ آپریشن میں امریکی شہری سمیت 3 یرغمالی ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز نصیرت کیمپ آپریشن میں 4 یرغمالیوں کو رہا کرایا تھا جبکہ اس دوران وحشیانہ بمباری سے 274 فلسطینیوں کا قتل عام کیا گیا۔
القسام بریگیڈز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کیلئے یرغمالیوں کی قسمت کے فیصلے کا وقت ختم ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  حجاج کرام مکہ مکرمہ پہنچنے لگے ،واپسی 20جون سے ہوگی