ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ کیلئے امداد کی فراہمی روک دی

ویب ڈیسک: غزہ متاثرین کی امداد کیلئے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کوششیں جاری تھیں کہ اس دوران اچانک غزہ کیلئے امداد کی فراہمی روک دی گئی۔
اس حوالے سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر کینڈی میکین کی جانب سے ایک شو میں کہا گیا کہ اسی بندرگاہ سے اسرائیلی حملے میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے 2 گوداموں پر راکٹ برسائے گئے جبکہ عملے کا ایک فرد زخمی ہوگیا۔
یاد رہے کہ غزہ کی امریکی بندرگاہ سے اسرائیلی فوج کی جانب سے مغویوں کی رہائی کا آپریشن کیا گیا تھا جس کے دوران 274 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ بندرگاہ مئی میں قائم کی گئی اور ایک ہفتے کام کرتی رہی مگر پھر سمندری طوفان کے باعث اسے بند کر دیا گیا۔
سمندری گزرگاہ کی مرمت کے بعد اسے 8 جون کو دوبارہ فعال کیا گیا مگر اسی روز اسرائیلی افواج نے غزہ پر حملہ کیا۔ اس کے بعد ورلڈ فوڈ پروگرام نے امدادی سرگرمیاں معطل کر دیں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر نے بتایا کہ اسرائیلی کارروائی کے دوران ہمارے 2 گودام نشانہ بنے اور ہمارے کارکن بھِی زخمی ہوئے اس لئے ابھی ہمیں اپنے عملے کے تحفظ کی فکر ہے۔

مزید پڑھیں:  شہید صحافی کے قتل کیخلاف جمرود، لنڈی کوتل اور نوشہرہ میں احتجاجی مظاہرہ