غزہ میں جنگ بندی، سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد منظور

ویب ڈیسک: غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد منظور کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں بائیڈن کی منظوری کے بعد قرارداد پیش کی گئی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کی حمایت میں 14 ووٹ پڑے جبکہ روس نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پیش کی گئی امریکی قرارداد پر 6 روز تک سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان مشاورت ہوئی۔
قرارداد میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی تجویز سے اتفاق کر لیا ہے جبکہ حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی یہ قرارداد منظور کرے۔

مزید پڑھیں:  چار سسرالیوں کو قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا