ٹانک، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں تھانہ صدر کے حدود گاؤں چیسن کچ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد چوروں نےعطاء محمد نامی شخص سے پچاس ہزار روپے بھی چھین لئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر حرکت میں آ گیا اور جائَے وقوعہ پہنچ کر زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقیل کر دیا۔
ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے زخمی کو تشویشناک حالت میں ڈی آئ خان ریفر کردیا گیا۔
پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  شدید گرمی :دوران حج اردن اور ایران کے 19عازمین جاں بحق