5cb896e9e5b1d

وفاقی حکومت کراچی شہر کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی- وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت کراچی کی مستقبل کی بجلی ضروریات پر جائزہ اجلاس،
سال 2023 تک تقریباً 4100 میگا واٹ بجلی درکار ہو گی.

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی شہر کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی،سال 2023 تک کراچی کو نیشنل گریڈ سے 1400 میگا واٹ مزید بجلی فراہمی پر کام کر رہے ہیں،کابینہ کمیٹی برائے توانائی 500 میگا واٹ سپلائی کیلئے پہلے ہی منظوری دے چکی ہے،اجلاس میں متعلقہ اداروں کو سپلائی یقینی بنانے کیلئے ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ ہی ہوں گے، بلاول بھٹو
مزید پڑھیں:  روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب، معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر، معاون خصوصی برائے معدنیات شہزاد قاسم کی بھی شرکت،چیئرمین نیپرا، ایم ڈی NTDC اور کے الیکٹرک کے اعلٰی حکام کی شرکت.