غیر قانونی افغان

ایران سے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: ایران سے بھی غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کے مطابق گزشتہ سال ایران سے 1.3 ملین سے زائد غیر قانونی تارکین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔
دواری جانب طالبان کی وزارت برائے مہاجرین نے بھی موقف اپنایا کہ گزشتہ روز کو 3,437 افغان مہاجرین ایران سے افغانستان بھیجے گئے ۔
ایرانی وزیر داخلہ نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین وطن افغانستان کے صوبے نمروز میں شاہراہ ریشم کے ذریعے افغانستان میں داخل ہوئے ،حال ہی میں ایران سے افغان مہاجرین کی ملک بدری میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی غیر قانونی افغان شہریوں کی ایران میں داخلے کو روکنے کیلئے سخت اقدامات لینے کا عندیہ دیا ہے۔
ایران کی سر زمین پر پہلے بھی افغانستان کی جانب سے دہشتگردی کی گئی افغانستان میں قائم دہشتگرد تنظیم ISKP نے ایران میں متعدد دہشتگرد حملوں کی ذمہ داری بھی قبول چکی ہے۔
ایرانی وزیر داخلہ کے مطابق افغانستان کی جانب سے جاری غیر ملکی سر زمین پر دہشتگردی اس بات کا ثبوت ہے کہ طالبان حکومت دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے میں ملوث ہے۔

مزید پڑھیں:  سندھ میں ہر ماہ ایچ آئی وی کے 260نئے کیسز کا انکشاف