ٹی 20ورلڈ کپ

ٹی 20ورلڈ کپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر آئر لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

امریکہ میں جاری 20ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ پچ میں نمی کی وجہ سے حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،آج کا میچ جیتے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
آئرش کپتان کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے،کوشش کریں گے غلطیاں نہ دہرائیں، آئرش ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، کریک ینگ کی جگہ بین وائٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، درشخیل بگڑہ اور تحصیل غازی کے کوٹیڑہ کے پہاڑوں پر آتشزدگی