وزیراعظم شہباز شریف کا صدر مملکت اور چیئرمین پی پی کو فون، عید مبارکباد دی

ویب ڈیسک: عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور انہوں نے عید مبارکباد دی۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ایک دوسرے کو عید مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی فون کیا اورعید مبارک باد دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے سابق وزیر خارجہ کو عید کے بعد وزیراعظم ہاؤس ملاقات کی دعوت بھی دی۔

مزید پڑھیں:  افغان اوپننگ جوڑی نے بابر اور رضوان کا پارٹنر شپ ریکارڈ توڑ دیا