سکندر بخت

سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کا بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم ناقص کارکردگی پر سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور ٹیم کے اتحاد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا پاکستانی کھلاڑیوں کو شارٹ سلیکشن کے بارے میں پتہ ہی نہیں ہے کہ کس وقت کونسی شارٹ کھیلنی ہے۔
گیری کرسٹن کا یہ بھی کہنا تھا پاکستانی ٹیم میں بالکل بھی اتحاد نہیں ہے، کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ نہیں کرتے، بہت سی ٹیموں کی کوچنگ کی ہے لیکن جس طرح کی صورت حال پاکستانی ٹیم میں ہے ایسی کہیں بھی نہیں دیکھی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا ہم فٹنس لیول میں دنیا سے بہت پیچھے ہیں، جو کھلاڑی پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں رہے گا اور جو نہیں کرے گا اس کی چھٹی ہو گی۔
گیری کرسٹن کے بیان پر ردعمل میں سکندر بخت کا کہنا تھا گیری کرسٹن نے جو باتیں کی ہیں کہ ان کے پاس شارٹ سلیکشن نہیں ہے، ہم نے دیکھا کہ رضوان نے بھارت کے خلاف جو شارٹ کھیلا۔
ٹیم میں اتحاد نہیں ہے، کھلاڑیوں کی فٹنس بھی نہیں ہے، تو یہ سارا قصور کس کا ہے، تو بلاشبہ یہ سارا قصور کپتان کا ہے کیونکہ ایک اچھا کپتان ٹیم میں اتحاد پیدا کر کے رکھتا ہے، ٹیم کو جوڑ کر رکھتا ہے، کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، یہ سب کچھ کپتان کی وجہ سے ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں 700 پوائنٹس کا اضافہ، 78 ہزار کی حد پھر عبور