بیرسٹر سیف

عمران خان کی رہائی کیلئے عید کے فوری بعد فیصلہ کن معرکہ شروع ہو گا،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لئے عید کے فوری بعد فیصلہ کن معرکہ شروع کیا جائے گا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عید پر بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کی رہائی کیلئے قوم سے دعائوں کی اپیل ہے، حجاج کرام جعلی فارم 47 حکومت کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کے وژن کی تکمیل کیلئے خصوصی دعا کریں ۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ راج کماری مریم نواز کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی اور خواتین ورکرز کو اذیتیں دی جارہی ہیں، سازشی ٹولے نے عمران خان اور کارکنان پر جعلی مقدمات بنائے ہیں۔
عمران خان کی رہائی کیلئے عید کے فوری بعد فیصلہ کن معرکہ شروع کیا جائے گا، جعلی سلطنت کو زمین بوس کرکے بانی پی ٹی آئی کی رہائی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈکپ، افغانستان کی پہلی بار سیمی فائنل میں انٹری