برطانیہ کے انتخابات

برطانیہ کے انتخابات میں 15روز باقی ،الیکشن سرگرمیاں تیز

ویب ڈیسک: برطانیہ کے عام انتخابات میں 15روز باقی رہ گئے ہیں جس کے بعد الیکشن کی گہما گہمی میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
انتخابات میں لیبر پارٹی، کنزرویٹیو اور لبرل ڈیموکریٹس کے رہنما حصہ لے رہے ہیں ، لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ، مانچسٹر اور گلاسگو سمیت مختلف شہروں میں سیاسی رہنما متحرک ہو گئے ہیں۔
برمنگھم کے علاقے ہال گرین اینڈ موزلی میں لیبر پارٹی کی غزہ پالیسیوں سے نالاں تین پاکستانی نژاد امیدوار بھی آزاد حیثیت میں میدان میں اترے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے پارلیمنٹ توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 4 جولائی کو نئے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔
رائے عامہ سروے کے مطابق اپوزیشن لیبر پارٹی کو حکمران کنزرویٹیو پارٹی پر 20 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں گھر کے اندرگیس سلنڈر دھماکہ، 3افراد جاں بحق ،4زخمی