اسرائیلی فضائی بمباری سے مزید 46 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: غزہ اور رفح سمیت دیگر علاقوں پر اسرائیلی بمباری سے مزید 46 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق امداد کیلئَے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر بھی اسرائیلی افواج نے بم برسائے۔ اس کارروائی میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رفح میں امدادی سامان کے حصول کیلئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوج کی بمباری کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری طرف خان یونس میں قاِم ایک یورپی ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں 11 فلسطینی شہید اور 25 شدید زخمی ہو گئے۔
غزہ کے علاقے المواسی میں رات بھر فلسطینی خیموں پر بمباری کی گئی جس سے ان خیموں میں آگ بھڑک اٹھی۔
صیہونیوں کے اس اقدام سے 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
علاوہ ازیں قلقیلیہ میں بھی اسرائیلی فوج نے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران اسرائیلی افواج نے 4 فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے 24 فلسطینیوں کے شہید ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ اور رفح سمیت فلسطین کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری سے مزید 46 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  آئینی پیکج کیخلاف تحریک انصاف کے وکلا کا احتجاج