مہنگائی کےستائےعوام پربجلی گرادی گئی،بلوں پر فکس چارجز عائد

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائِے عوام پر بجلی گرا دی گئی، نیپرا کی جانب سے گھریلو سمیت کمرشل اور صنعیتی صارفین کیلئے بجلی بلوں پر فکس چارجز عائد کر دیئے گئے۔
نیپرا کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئَے بجلی ٹیرف کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
ٹیرف کے مطابق 5 رہائشی صارفین کے بجلی کے بلوں میں ماہانہ 200 تا 1000 روپے ماہانہ چارجز مقرر کیے گئے ہیں۔ کمرشل صارفین کے لیے 300 فیصد اور صنعتی صارفین کے لیے 355 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
ماہانہ 301 تا 400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین یکم جولائی 2024 سے 200 روپے ماہانہ کے مقررہ چارجز ادا کریں گے ۔
اسی طرح 401 تا 500 یونٹ استعمال کرنے والے 400 روپے جبکہ 501 تا 600 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو 600 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
ٹی او یو میٹرنگ کے تحت 25 کلو واٹ تک استعمال کرنے والے صنعتی صارفین 1000 روپے ادا کریں گے تاہم بی ٹو کیٹیگری کے صارفین 500 کلو واٹ تک کے فکسڈ چارجز میں 300 فیصد اضافہ دیکھیں گے۔
اس وقت بجلی کے یونٹ کی کل لاگت 72 فیصد فکسڈ چارجز اور 28 فیصد متغیر چارجز پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ مہنگائی کے ستائے عوام پر حکومت کی جانب سے ایک اور بم گرا دیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی صارفین پر فکس چارجز عائد کر دیئے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  کوئٹہ، دہشتگردوں کیخلاف اہم کامیابی، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر گرفتار