ہری پور، خانپور ڈیم کے پانی میں نہانے پر 40 سیاح گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع ہری پورکے خانپور ڈیم کے پانی میں نہانے پر 40 سیاح گرفتار کر لئَ گئے۔
تھانہ خانپور کے ایس ایچ او اعجاز علی کے مطابق ان 40 سیاحوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائر کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خانپور ڈیم میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ رواں ہفتے 5 افراد خانپور ڈیم میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ خانپور ڈیم کے پانی میں نہانے پر 40 سیاح گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ریٹائرمنٹ کیلئے عمر کی حد بڑھانے کی تجویز کھٹائی کا شکار، پینشن اصلاحات برقرار