ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ1 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، سٹیٹ بینک

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعدادو شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 3 کروڑ1 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس اضافے کے بعد 14 جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز رہے۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 13 کروڑ، 47 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 27 کروڑ 99 لاکھ ڈالر رہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونیوالی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہت اضافہ دیکھا جا رہا ہے جو مثبت اشارے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں بڑھتے ٹیکسوں کیخلاف پرتشدد مظاہرے، 10 افراد ہلاک