پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کیا جائے، ڈاکٹر عارف علوی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھی کراچی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے حالانکہ عدلیہ تک یہ بات پہنچانا چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان تک چھین لیا گیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو رہا کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ کا ٹک ٹاک سے توہین مذہب اور قابل اعتراض ویڈیوز ہٹانے کا حکم