بجلی چوری

پشاور:وزیر اعلیٰ کےاحکامات پربجلی چوری کےخاتمےاوربلوں کی ادائیگی کیلئےاہداف مقرر

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے احکامات پر پیسکو او رضلعی انتظامیہ نے بجلی چوری کے خاتمے اور بلوں کی ادائیگی کے لئے اہداف مقرر کردیئے ۔
مشترکہ حکمت عملی کے تحت صوبائی دارالحکومت پشاور میں 10ڈویژن کے لئے ضلعی افسران کی سربراہی میں کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں ۔
پشاور میں مجموعی طو پر روزانہ 175کنڈے ہٹانے اور 175نئے میٹرز لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا ۔
لالہ سب ڈیژن، اسلامیہ کالج ، پیر بالا، راحت آباد اور توتھیہ میں 15 کنڈے ہٹانے اور 15میٹر لگانے ،اخوند آباد ،پھندو بابا ،اوپزئی، سفید ڈھیریاور لنڈی ارباب میں 20کنڈے ہٹانے اور 20میٹر لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  خانپور ڈیم بھر گیا، سپیل ویز کسی بھی وقت کھولے جا سکتے ہیں، انتظامیہ