عمران خان کا ایجنڈا فتنا پھیلانا ہے، حکومت انہیں اندر ہی رکھے گی، رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک: وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہو گی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھا جا سکتا ہے رکھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا یہی ہے کہ ملک کو غیر مستحکم کیا جائے، فتنا پھیلایا جائے جبکہ حکومت ایسا نہیں چاہتی اس لئے بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ووٹ اور مینڈیٹ ہمیں بھی ملا ہے لیکن کسی کو افراتفری پھیلانے کا ووٹ نہیں ملا۔ جمہوریت میں ڈائیلاگ کےعلاوہ کوئی اورراستہ نہیں اسی سے معاملات حل ہوں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی باہر آ بھی جائیں گے تو طوفان نہیں آئے گا، جو بات کل کر رہے تھے وہی آج کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی وہی بات کریں گے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت کے ساتھ آگے بڑھنے کی بات کریں تو بات بنے، ہمیں ان کی ذات سے کوئی دشمنی نہیں، بانی پی ٹی آئی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ جمہوریت میں ڈائیلاگ کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں، اسی سے معاملات حل ہوں گے جبکہ عمران خان کا ایجنڈا و بیانیہ یہی ہے کہ فتنا پھیلا کر ملک کو غیر مستحکم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  تعلیمی اداروں کی نجکاری، مطالبات کے حق میں سرکاری ملازمین کا احتجاج