پیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج

بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کا پیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے پیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کیا گیا۔
بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف پیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس دوران مظاہرین نے پیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتےہوئے کہا کہ اوور بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر بند کی جائے۔
پیسکو ہیڈ کوارٹر میں احتجاج کرتے مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو سستی بجلی مہیا کریں جبکہ یہاں سب الٹا ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی ایک رو مہنگی ہے اوپر سے لوڈشیڈنگ نے عوام کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق