سکول بس حادثے کا شکار

سوات، نجی سکول بس حادثے کا شکار،ایک بچہ جاں بحق،30زخمی

ویب ڈیسک: ضلع سوات کے علاقے خوازہ خیلہ آسالہ کے مقام پر نجی سکول بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے باعث ایک بچہ جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔
نجی سکول بس حادثے کا شکار ہونے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
اس دوران متاثرہ بچوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال جبکہ ان میں چار شدید زخمی بچوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تحصیل خوازہ خیلہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سکول ذرائع کے مطابق بس میں سوار بچوں کی تعداد 50 سے زیادہ تھی۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے زخمی طلباء و طالبات کا لسٹ جاری کر دی گئی جس میں طالبات کی تعداد زیادہ ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سکول بس حادثے میں 34 افراد زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہو گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ بسیں انتہائی پرانی ہیں، 1970 کے زمانے کی بسیں اب متروک ہو چکی ہیں.
ان پرانے زمانے کی بسوں میں‌سفر کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں.

مزید پڑھیں:  پاراچنار، شادی کی ٹقریب میں دھماکہ، 19 افراد زخمی