ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 111واں ایڈیشن کل شروع ہوگا

ویب ڈیسک: کھیلوں کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والی ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 111واں ایڈیشن کل اٹلی میں شروع ہوگا۔ ریس میں 8 اور 15 جولائی کو ریسٹ ڈے ہوگا۔
انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین کے زیر اہتمام ہونیوالی ٹور ڈی فرانس ائیکل ریس تین میگا ایونٹس میں سے ایک ہے جس کا اختتام 21 جولائی کو ہوگا۔
سائیکل ریس کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اب کی بار اولمپک اور پیرالمپک گیمز کی وجہ سے ریس کا اختتام پیرس میں نہیں ہوگا۔
انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین کے مطابق سائیکل ریس میں دنیا بھر سے 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے میدان میں موجود نظر آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق 21 مرحلوں پر محیط ریس میں سائیکل سوار 3492 کلو میٹر سفر طے کریں گے۔
سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔
سائیکل ریس میں‌دنیا بھر سے سائیکلسٹ شرکت کرتے ہیں. اس میں جہاں روڈ ٹریک ہوگا تو وہیں پر پیچ راستوں سے ہو کر منزل پر پہنچنا ہوگا.
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے میڈیکل ٹیمیں بھی موجود ہونگی.

مزید پڑھیں:  امریکی کانگریس کو پی ٹی آئی نے پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا