مزدوراغواء

ٹانک سے 13مزدوراغواء ،9بازیاب

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے گائوں تتورسے 13مزدوراغواء کر لئے گئے ۔
مزدور بجلی کے کھمبے کی مرمت کے سلسلے میں تھانہ صدر کی حدود گاؤں تتور گئے کہ نامعلوم افرادکی جانب سے اغواء کیاگیا ۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی اغواء کاروں کا پیچھا کرتے ہوئے 9مزدوروں کو بازیاب کرایا جبکہ اغواء کار 4مزدوروں کو اپنے ساتھ لے گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایاجارہا ہے ۔
دیگر مزدوروں کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  ٹیریان وائٹ کیس ناقابل سماعت قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری