ٹکٹوں پرٹیکسز

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئے ٹکٹوں پرٹیکسزمیں اضافہ

ویب ڈیسک: فنانس بل 2024-25کی قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بین الاقوامی فضائی سفرکیلئے ٹکٹوں پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ ہوگیا۔
قومی اسمبلی نے بین الاقوامی فضائی سفرکیلئے ٹکٹوں پرٹیکسزکی شرح میں اضافے کی شق کی منظوردے دی ۔
بین الاقوامی سفرکیلئے اکانومی اوراکانومی پلس ٹکٹ پر12500روپے ٹیکس دیناہوگا،امریکااورکینیڈا کیلئے بزنس کلاس اورکلب کلاس ٹکٹ پرٹیکس میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
امریکاکے سفرکیلئے بزنس،کلب اورفرسٹ کلاس ٹکٹ پرساڑھے3لاکھ روپے ٹیکس دیناہوگا
مشرق وسطی اورافریقاکے سفرکیلئے بزنس،فرسٹ اورکلب کلاس پرڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا
اسی طرح یورپ کے فضائی سفرکیلئیبزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیلئے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر2لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جوبائیڈن کا صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر نکلنے سے انکار