عزم استحکام

عزم استحکام کےتحت فوجی آپریشن ہوگانہ ہی کسی کوگھروں سےنکالاجائیگا،سیکورٹی ذرائع

ویب ڈیسک: سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں عزم استحکام کے حوالے سے غلط تاثر لیا گیا ہے ، کوئی آپریشن ہوگا نہ ہی کسی کوگھروں سے نکالا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد خوارج ہیں، مذاکرات نہیں ہوسکتے،ان کا حاتمہ کرنا ہوگا، سکیورٹی اسمگلنگ اور منشیات کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہورہا ہے،روک تھام ضروری ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی سے جڑے جرائم اور اسمگلنگ روک تھام کے لئے پالیسی کی غلط تعبیر پیش کی گئی،ماضی کی طرح دہشت گردوں نے کہیں عمل داری قائم نہیں کی۔
ملک میں کوئی فوجی کوئی آپریشن ہوگا نا ہی کسی کوگھروں سے نکالا جائے گا،عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کی روک تھام کے لئے کثیر الجہتی پالیسی ترتیب دی جائیگی۔
سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ منشیات سمگلنگ کی روک تھام اور دہشتگردوں کو سزائیں دلوانے کے لیے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے ۔
رپورٹ میں سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ عزم استحکام کے ذریعے سمگلنگ اور منشیات کی بیخ کنی کی جائیگی،امن کے دیرپا قیام کے لئے موثر حکمت عملی ضروری ہے ۔

مزید پڑھیں:  15سال کوما میں رہنے والی خاتون فاخرہ دم توڑ گئی