اسد قیصر

افغانستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں،اسد قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ا فغانستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں،ہم خواجہ آصف کے بیان کے خلاف کھڑے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں عزم استحکام آپریشن کے خدوخال کا نہیں پتہ یہ چاہتے کیاہیں؟ہماری پالیسی ہے کہ ہم اپنے ملک کے اندر کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیتے نہ ہمارا ملک کسی اور ملک کے اندر مداخلت کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کر رہے ہیں جس سے چائنہ کے ساتھ بھی تعلقات شک و شبہات کا شکار ہو گئے ہیں، اسی طرح ایران کے ساتھ تعلقات بھی مثالی نہیں ہیں، انڈیا کے ساتھ بھی تعلقات دشمنی کی بنیاد پر ہیں ۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آپ پاکستان میں ایک نیا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں، عزم استحکام آپریشن کے خدوخال کا ہمیں نہیں پتہ یہ چاہتے کیاہیں؟اس وقت ملک کیلئے ذمہ دارانہ رویے کی ضرورت ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ کہ پی ڈی ایم کی حکومت جعلی اور چوری کے مینڈیٹ سے آئی ہے، اس حکومت میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، صوابی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کرنے جارہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز خود کو جس صوبے میں چیمپئن سمجھ رہی ہیں، ان کے صوبے میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:  گرمی کے ستائے عوام نے سوات کے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا