مہنگائی کا سیلاب

بجٹ کے نتیجے میں مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے، عمر ایوب

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کے نتیجے میں مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ فارم 47کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، گورنمنٹ کے ایک شخص نے میری بات کی تردید نہیں کی، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
کل کا بجٹ فارم 47کی حکومت نے پاس کرایا یہ اکنامک ہٹ مین کا بجٹ ہے یہ پاکستانی عوام کے خلاف حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی گندم نہیں اٹھائی گئی حکومت کہہ رہی ہے گندم ایکسپورٹ کریں گے، پی ٹی آئی کے دور میں یونٹ سترہ روپے تھا اور اب پچاسی روپے ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب کی عدالتوں میں گھومنا پڑتا ہے، میں پارلیمان کے کام میں بہت زیادہ مصروف ہوں محسوس کیا کہ اپنے کام کے ساتھ پورا وقت نہیں دے رہا اس لئے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

مزید پڑھیں:  قومی وطن پارٹی نے بھی عزم استحکام آپریشن کی مخالفت کردی