گرمی کے ستائے عوام

گرمی کے ستائے عوام نے سوات کے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا

گرمی کے ستائے عوام نے صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا، مالاکنڈ اور سوات سمیت مالم جبہ میں رش بڑھنے لگا۔
ویب ڈیسک: گرمی کے ستائے عوام نے صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا۔ مالاکنڈ اور سوات سمیت مالم جبہ میں سیاحوں کا رش بڑھنے لگا۔
ذرائع کےمطابق گرمی بڑھتے ہی سیاحوں نے سوات کے ٹھنڈے علاقوں میں ڈیرے ڈال دیئے اور اس دوران ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے لگے۔
مالاکنڈ میں بھی موسم سے پریشان عوام نے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا۔ شہری گرمی سے بچنے کیلئے چشموں اور ندی نالوں کے ٹھنڈے پانی سے محظوظ ہونے لگے۔
مالاکنڈکے علاقے طوطہ کان سے آگرہ جاتے والے راستے کے خوبصورت چشموں اور آبشاروں پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا۔ یہاں نہ صرف علاقائی بلکہ ملک بھر سے سیاحوں کا تانتا بندھ گیا۔
اس موقع پر سیاحوں نے کہا کہ گرمی کے اس شدید موسم میں سوات کالام یا دیگر علاقوں میں نہیں جا سکتے۔
یہاں کے نظارے اور موسم بھِی کسی سے کم نہیں۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، شادی کی ٹقریب میں دھماکہ، 19 افراد زخمی