شہر قائد میں شدید گرمی

شہر قائد میں شدید گرمی کا راج، شہریوں کا برا حال

ویب ڈیسک: شہر قائد میں شدید گرمی کا راج برقرار ہے جس سے شہریوں کا برا حال ، ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھنے لگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں شدید گرمی کے باوجود مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمایت کے مطابق کراچی شہر میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے کہ لیکن گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد بتایا جا رہا ہے جس سے حبس میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر قائد میں میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ:2018 میں مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا فارمولا طلب